۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ عابد الحسینی

حوزہ/ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے پاراچنار میں جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکائے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔

علامہ عابد حسین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی خانوادے اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، انہیں بتایا جائے کہ وہ لوگ کہاں گئے، دنیا کا کوئی قانون اس قسم کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔ اس موقع پر تحریک حسینی پاراچنار کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .