۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان

حوزہ/ اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان کے تنظیمی سال ولایت علی امین وحدّت کو بھرپور انداز کے ساتھ منانے کےلئے ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویزنل تنظیمی دورہ ضلع دادو کے یونٹس میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بتاریخ 13 نومبر 2021 بروز ہفتہ کو اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژنل تنظیمی دورہ زیرِصدارت ڈویژنل صدر دادو اللہ بچایو انقلابی اور ڈویزنل جنرل سیکریٹری مشعیب احمد اصغری کے ضلع دادو کے یونٹس میں کیا گیا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ضلع دادو کے صدر علی حسن لغاری اور یونٹ جوہی سٹی صدر دلدار علی لغاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تنظیمی امور پر تفصیلی کفتگو کی گٸی اور 14 نومبر 2021 بروز اتوار کو ہونے والے ڈویزنل کنوینشن دادو میں شرکت کی دعوت دی گٸی اور ضلع کے اندر تمام یونٹس کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .