۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مراسم جشن نیمه شعبان در کشور مالاوی

حوزہ/ نیمۂ شعبان امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد کی مناسبت سے مشرقی افریقہ میں واقع ملک ملاوی میں جشن کی پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت حضرت ولی عصر، مھدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد کی مناسبت سے افریقی ملک ملاوی میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مساجد کی شیعہ پیش نماز حضرات، مبلغین اور علماء کے علاوہ اس ملک کے شیعیان اہلبیت علیہم السلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جشن کی اس تقریب سے اس ملک کے ایک نامور مبلغ نے خطاب کرتے ہوئے اس روز عصر ظہور میں منتظرین امام عج کی ذمہ داریوں کو بیان کیا اور کہا: تذکیہ نفس اور خلوص نیت منجی عالم بشریت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے لازمی امر ہے۔

یاد رہے کہ جمہوریہ ملاوی مشرقی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کی پچاس لاکھ آبادی میں نصف تعداد شافعی مذہب اہل سنت کی ہے۔ شیعیان اہلبیت علیہم السلام اگرچہ اس ملک میں اقلیت میں ہیں لیکن وہ سیاسی اور سماجی طور پر بہت مضبوط ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .