۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مراسم جشن نیمه شعبان  در کشور نیجر

حوزہ/ ۱۵ شعبان المعظم منجیٔ عالم بشریت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد  کی مناسبت سے افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں جشن کی پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بقیۃ اللہ الاعظم حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلاد  کی مناسبت سے افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں حسینیہ الازہر میں جشن کی ایک پرشکوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محبان اہلبیت علیہم السلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جشن کی اس تقریب میں اس ملک کے عالم دین شیخ شیخ صالح لازاری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی میلادپر سب کو مبارکباد پیش کی اورکہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے حقیقی منتظرین کو غفلتوں اور انحرافات سے دور ہونا چاہئے تاکہ وہ معنوی اور اخلاقی تکامل حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: ثقافت انتظار کی ترویج کے لئے دینی مبلغین اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نیمۂ شعبان کے پروگرام اس طرح ترتیب دئے جائیں کہ لوگ زمانۂ غیبت میں فردی اور اجتماعی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔

یاد رہے کہ جمہوریہ نائیجر مغربی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت نیامی ہے۔ اور نائیجیریہ، الجزائر، مالی اور چاڈ اس کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ اس ملک کی ۹۰فیصد سے زائد آبادی مسلمان ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .