حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں "اعتراف عظمت سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، سید ناظر حسین زیدی، پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کاظمی، ملک صادق علی عرفانی، راشد ترابی و دیگر نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، خطیب عالم اسلام علامہ رشید ترابی، خطیب آل محمد سید اظہر حسن زیدی، ممتاز شاعر قیصر بارھوی، اور صادق علی عرفانی مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پروفیسر سید محمد رضا زیدی اور سید مبارک علی زیدی نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا جبکہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور دیگر مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر مرحومین کی ملی و قومی خدمات پر روشنی ڈالی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ عظیم شخصیات کے پاکستان پر ان گنت احسانات ہیں، قائداعظم نے پاکستان بنایا تو دیگر علماء و شعرائے ملت نے قوم کو نئی فکر دی۔