۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
لاہور، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے مزار پر امامیہ طلبہ کی حاضری اور اسکاوٹ سلامی

حوزہ/ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد میں سابق ڈویژنل صدر حسن عارف سمیت ممبران اور اسکاوٹس شامل تھے۔ محسن ملت کی قبر پر حاضری کے موقع پر امامیہ طلبہ نے انکی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المنتظر کے بانی، متعدد کتب کے مصنف اور مترجم، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے یوم وفات کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے مسئولین اور ممبران نے لاہور میں ان کے قبر پر حاضری دی۔ م

وجودہ ڈویژنل صدر لاہور فخر عباس کی قیادت میں امامیہ طلبہ کے وفد نے محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے وفد میں سابق ڈویژنل صدر حسن عارف سمیت ممبران اور اسکاوٹس شامل تھے۔ محسن ملت کے قبر حاضری کے موقع پر امامیہ طلبہ نے ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .