۲ مرداد ۱۴۰۳ |۱۶ محرم ۱۴۴۶ | Jul 23, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیر طریقت خواجہ محمد بشیر کے زیراہتمام عید آباد میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں آج جب جب فرانس کی جانب سے حضرت سید الانبیاء کی توہین کی گئی تو شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر اسلام دشمن گستاخ کی مذمت کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک متحد ہوکر او آٸی سی کے پلیٹ فارم سے فرانس کے خلاف موقف اختیار کریں۔ اور سب مل کر فرانسیسی مصنوعات کے باٸیکاٹ کے عمل کو موثر بناٸیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت بہت ضروری ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی اتحاد امت کے ذریعے ہی ممکن ہے عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے علماء اکابرین اور پیران طریقت نے ہمیشہ آل رسول سے محبت اور مودت کا درس دیا ہے حضرت خواجہ محمد بشیر مولا علی مشکل کشا کے ساتھ خصوصی عقیدت رکھتے تھے اسی لٸے فضاٸل اھل بیت و پنجتن پاک کی محافل منعقد کرکے شیعہ علما کو خطاب کی دعوت دیتے تھے اور فضائل علی و فضاٸل اہل بیت سن کر اپنے مریدوں کا ایمان تازہ کرتے تھے۔

اس موقع پر محفل میلاد میں نعت خوانوں نے حضور سرور کائنات اور اہل بیت اطہار کی شان میں نعت اور قصیدے بیان کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .