۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
لاہور، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی حفظہ اللہ کی صحتیابی کیلئے دعائے جوشن کبیر کا اہتمام

حوزہ/ اجتماعی دعا کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے طلاب اور اساتید نے حصہ لیا۔ اجتماعی طور پر دعا کی تلاوت کے بعد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز فلسفی، استاد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جامع مسجد بیت العتیق میں دعائے جوشن کبیر کی اجتماعی تلاوت کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماعی دعا کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے طلاب اور اساتید نے حصہ لیا۔ اجتماعی طور پر دعا کی تلاوت کے بعد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی شدید علیل ہیں، انکی صحت یابی کیلئے حرم ہائے مقدس کے علاوہ پوری دنیا میں دعائیہ محافل منعقد ہو رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .