حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور
-
جامعہ عروۃ الوثقی کے تحت وحدت امت ریلی کا انعقاد+ تصاویر
تصاویر/ عید میلاد النبی ﷺ کی پرُ برکت مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور سے والٹن فیروز پور روڈ تک ایک عظیم الشان وحدت امت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیراہتمام "حرمت محرم کانفرنس" کا انعقاد:
امام حسین (ع) نے قربانی دیکر حق و باطل میں حد فاصل کھینچ دی، حرمتِ محرم کانفرنس
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے عزت کی موت ذلت و خواری کی زندگی سے بہتر ہے اور شہادت عظمی کا مرتبہ حاصل کرکے دنیائے انسانیت کے سامنے اسلام کے آفاقی پیغام کو ایک ایسے انداز میں پیش کیا، اور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم و ستم کو سہ کر حق و باطل کے درمیان جو حد فاضل کھینچی اور حق گوئی و شہادت کی ایسی عظیم مثال قائم کی کہ وہ رہتی دنیا کیلئے آزادی، مساوات اور جمہوریت کی علامت بننے کیساتھ اقامت دین و تحریکات اسلامی کیلئے چشمۂ ہدایت بن گئے۔
-
حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے قائم کردہ مفازۃ الحیاۃ اسپتال میں 2 جدید وینٹی لیٹرز کا افتتاح
حوزہ/ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ اسپتال جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف کو کم سے کم اخراجات میں علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ علاقہ کے غریب اور نادار افراد بھی علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
-
لاہور، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی حفظہ اللہ کی صحتیابی کیلئے دعائے جوشن کبیر کا اہتمام
حوزہ/ اجتماعی دعا کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے طلاب اور اساتید نے حصہ لیا۔ اجتماعی طور پر دعا کی تلاوت کے بعد آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔