حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کا چہلم 6دسمبر بروز اتوار کو برگزار ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق، اسی دن محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی برسی اور مینجرٹر سٹی جامعہ المنتظر نوازش علی ساعتی مرحوم کے چہلم کی مناسبت سے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علماءکرام، عمائدین ملت مرحوم رہنماوں کی قومی دینی اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
پروگرام کے مطابق، جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ساڑھے گیارہ بجے سے نماز ظہر تک قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔ 2 بجے دوپہر خطابات اور 4.30 بجے مجلس عزا منعقد ہوگی۔