۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی

حوزہ/ تاریخ اسلام میں بہت ساری علمی شخصیات گذری ہیں جنہوں مشکلات کے باوجود احیائے دین و مذہب کی خاطر خدمات انجام دی ہیں بلا مبالغہ ان شخصیات میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی شخصیت برسرفہرست جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی سے لیکر اپنی عمر مبارک کے آخری وقت تک احیائے دین اسلام و مذہب حقہ کیلئے بے پناہ خدمات انجام دی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کے چالیسویں کی مناسبت سے کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی بے لوث خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان،مہتمم اعلیٰ مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور،نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان،مؤسسِ مدارس علمیہ،مؤسسہ جات،مساجد، قاضی القضات استاد العلماء حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کو ملت اسلامیہ سے بچھڑتے ہوئے چالیس دن ہوگئے اور پھر ایک سال پھر اسی طرح جس بزرگانِ دین و قوم و ملت کو بچھڑے صدیاں گزرجاتی ہیں لیکن انکی مخلصانہ خدمات و زحمات و افکار و نظریات کو تاریخ فراموش نہیں کر پاتی ہے۔  اسی طرح یقیناً ملت اسلامیہ بلاتفریق حضرت علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ملک عزیز پاکستان و بیرون ملک میں انجام دی گئی لاتعداد خدمات کو یاد کیا جائیگا اور انکی خدمات و زحمات جو یاد رکھنا بعد میں آنی والی نسل کی اخلاقی و روحانی اور شرعی ذمیداری بھی بنتی ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ تاریخ اسلام میں بہت ساری علمی شخصیات گذری ہیں جنہوں مشکلات کے باوجود احیائے دین و مذہب کی خاطر خدمات انجام دی ہیں بلا مبالغہ ان شخصیات میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی شخصیت برسرفہرست جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی سے لیکر اپنی عمر مبارک کے آخری وقت تک احیائے دین اسلام و مذہب حقہ کیلئے بے پناہ خدمات انجام دی تھیں۔

علامہ کرم علی حیدری نے بتایا کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی لاتعداد خدمات کو دکھتے ہوئے میں اس موقع پر یہ کہنا لازم سمجھتاہوں کہ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدآور پیدا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انکی اِن مخلصانہ خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا بلکہ انکی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور میں انکی بے شمار و بے نظیر خدمات انجام دینے کی وجہ سے انکی روحِ پرفتوح،استاد العلماء حضرت آیۃ اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی النقوی مدظلہ العالی، انکے خانوادے، عزیز و اقارب اور عقیدت مندوں کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم و مغفور کی روح پرفتوح کے بلندیٔ درجات کیلئے دست بہ دعا ہوں اور مجددا اپنے زمانے کے امام حضرت امام العصر عج،مقام معظم رھبری،مراجع تقلید عظام، حضرت آیۃ اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی النقوی، عدالت سے مربوط انکے ساتھیوں اور شاگردوں بالاخص انکے غمزدہ خانوادے،عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

آخر میں اپنی گفتگو کو تمام کرتے ہوئے کہا کہ  اس موقعے پہ ہم اپنے زمانے کے امام حضرت امام العصر عج کی خدمت میں تعہد دیتے ہیں کہ حتی المقدور انکی مشعل راہ کو لیکر قوم و ملت کی علمی و ادبی و فکری و عملی خدمات انجام دینے کیلئے کوشاں ہونگے۔والسلام علی من اتبع الھدیٰ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .