علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی
-
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کی علامہ افضل حیدری اور علامہ مرید نقوی سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ دعاگو ہوں آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد دونوں مسئولین پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر اور مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے مشن کو مزید ترقی کی راہو پہ گامزن کریں۔
-
علامہ سید قاضی نیاز حسین نقویؒ کی خدمات کو یاد رکھنا اخلاقی و روحانی اور شرعی ذمیداری ہے، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ تاریخ اسلام میں بہت ساری علمی شخصیات گذری ہیں جنہوں مشکلات کے باوجود احیائے دین و مذہب کی خاطر خدمات انجام دی ہیں بلا مبالغہ ان شخصیات میں حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی شخصیت برسرفہرست جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی سے لیکر اپنی عمر مبارک کے آخری وقت تک احیائے دین اسلام و مذہب حقہ کیلئے بے پناہ خدمات انجام دی تھیں۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا علامہ نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام کے ذریعے حجت الاسلام سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
علامہ نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی جامعة المنتظر لاہور میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم
حوزہ/ علامہ سید محمد تقی نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے رئیس وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سوگوار خاندان کو علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نیاز نقوی خوش قسمت تھے کہ اس شب جمعہ وقت رحلت آیا جب ہر طرف سید المرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے تذکرے ہو رہے تھے۔