۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جامعہ مدرسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام کے ذریعے حجت الاسلام سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک پیغام کے ذریعے حجت الاسلام سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون

متقی اور مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز نقوی (رہ) کی رحلت کی خبر گہرے دکھ اور افسوس کا باعث بنی ۔
آپ اسلامی وحدت و اتحاد کے میدان میں متحرک اور با اثر علماء میں سے تھے اور انہوں نے پاکستان میں اسلام اور انقلاب اسلامی کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوششیں کیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کونسل سمیت حوزہ ہائے علمیہ کے قیام اور حاکم شرع کے عنوان سے ایرانی عدلیہ کے ساتھ تعاون کرنا اس فاضل عالم دین کی علمی ، ثقافتی اور انقلابی خدمات کا حصہ رہا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کی اساتذہ ایسوسی ایشن اس عالم دین کی وفات پر پاکستانی علماء و طلباء اور مرحوم کے خانوادے خاص طور پر حضرت حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید حافظ ریاض نقوی دامت برکاتہ سے تعزیت کرتے ہوئے اور خدائے تعالٰی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ مرحوم و مغفور پر رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور لواحقین کیلئے صبر و اجر اور ان کی راہ کو زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
محمد یزدی
سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .