حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوسرا بین الاقوامی سیمینار بعنوان "امام خمینی (رح) کی فکر اور سیرت قرآن کی روشنی میں" وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبہ "قرآن و عترت" کے زیر اہتمام کے ساتھ شراکت میں امام خمینی (رح)، کے اقوال و آثار کی ترتیب و اشاعت کے ادارے کے تعاون اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی و دیگر علمی، و تعلیمی اور ثقافتی اداروں کی شراکت سے منعقد کیا جارہا ہے۔
سیمینار میں « اخلاقی اور معاشرتی میدان میں امام خمینی(رح) کے فکری نظام پر قرآن کے اثرات »، «مطلوب طرز حکمرانی افکار و عمل امام خمینی(رح) میں»، «اخلاقیات کی بنیادیں امام خمینی(رح) کے افکار میں»، «مھجوریت قرآن اور قرآن کی جانب بازگشت»، «اخلاقی اقدار کو عملی بنانے کی حکمت عملیاں»، « قرآن و اہل بیت(ع) کے انقلاب امام خمینی(رح)میں اثرات»، « امام خمینی(رح) کے اخلاقی اصول اور قرآن و سنت» اور « امام خمینی(رح) کی معاشرتی فکر میں قرآنی حوالہ جات کے اطلاق» جیسے موضوعات پر تحریر میں مقالہ، اکیس دسمبر تک ارسال کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: قابل قبول مقالوں کو اہم دستاویزی ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے http://imam-quran.ir/ پر رجوع کرسکتے ہیں۔