۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: جوانوں کو مل کر باہمی مشاورت، پیار و محبت اور اپنی صلاحیتوں سے طلباء کے اندر ذہنی و فکری تربیت کے بیج کو کاشت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر طلباء کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا: جوانوں کو مل کر باہمی مشاورت، پیار و محبت اور اپنی صلاحیتوں سے طلباء کے اندر ذہنی و فکری تربیت کے بیج کو کاشت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: جوان کسی بھی قوم، ملت اور قبیلائی سطح پر ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ جوان اگر علم و حلم کے ساتھ مدبرانہ صلاحیتوں کا حامل ہو تو قوموں کی تقدیر بھی بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ایک خط نے جوانوں کے شعور کو اتنا بیدار کیا کہ مغربی یونیورسٹیوں میں بھی سید علی کی تصویر نمایاں نظر آئی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: جعفری جوانوں کو جدید علمی تقاضوں سے اپنے آپ کو کو مزید آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .