۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: جب انسان کا عقیدہ درست ہو اور اس کے ساتھ وہ عمل بھی انجام دے اس کا دوسروں پر بھی مثبت اثر ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے شیعہ علماء کونسل ہندوستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی اور حوز علمیہ ہندوستان کے پرسپل حضرات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا: روایات کے مطابق قم آل محمد (ص) کا آشیانہ اور گھرانہ ہے۔ اس مقدس بی بی سلام اللہ علیہا کی قم میں آمد سے اس شہر کی حرمت و قداست میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا: اگر ہم اپنی فکری اور اعتقادی بنیادوں کو مضبوط کر لیں تو اس سے ہمیں زندگی کے دیگر معاملات میں بھی تقویت ملے گی۔

آیت اللہ سعیدی مزید کہا: عقیدتی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے انسان کو تحفظ ملتا ہے۔ اگر کوئی شخص یقینی طور پر جانتا ہے کہ خدا کے سوا کوئی سپر طاقت نہیں تو گویا وہ اپنے اس عقیدے سے ایک مضبوط قلعہ میں داخل ہو جاتا ہے جو اسے دنیا اور آخرت کے خطرات سے بچاتا ہے۔

انہوں نے کہا: جب انسان کا عقیدہ درست اور عمل کے ہمراہ ہوتا ہے تو اس کا دوسروں پر بھی مثبت اثر ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ الہی راستے میں ہمیشہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو رکاوٹیں ڈالتے ہیں لیکن یہ رکاوٹیں انسان کے اہداف اور الہی راستے میں حوصلہ شکنی کا باعث نہیں بننا چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .