۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی / ممتاز المدارس وزیرآباد کا دورہ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کے ہمراہ وفد نے معروف دینی مدرسہ ممتاز المدارس کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے معروف دینی مدرسہ ممتاز المدارس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم علامہ محمد حسین جلوی اور علاقہ کے معززین نے وفد کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق وفد نے مدرسہ کے دورہ کے دوران مدرسہ کے بانی کی قبر پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے علاقے کے علمائے کرام اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ممتاز المدارس کا شمار پاکستان کے ممتاز مدارس میں ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی تعلیم کے فروغ اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے عصری تقاضوں اور قومی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

قابلِ ذکر ہے کہ امام جمعہ بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ممتاز المدارس وزیرآباد کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ممتاز المدارس وزیرآباد کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .