۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس 18-19 فروری 2023 زیرِ صدارت مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری صاحب کے نوشہرو فیروز سٹی میں منعقد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس 18-19 فروری 2023 زیرِ صدارت مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری صاحب کے نوشہرو فیروز سٹی میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں کارکنان کی آمد کے بعد رجسٹریشن کی گئی اور نماز با جماعت ادا کی گئی۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

تفصیلات کے مطابق، مرکزی ورکنگ کونسل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری نے آئے ہوئے اصغری کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

اجلاس کے پہلے روز پہلی نشست میں برادر ثقلین علی جعفری نے نہج البلاغہ سے خطبہ پڑھا بعد قبلہ مولانا محمد یوسف حسینی صاحب کا درس ہوا۔درس کے فوراً بعد ورکنگ کونسل اراکین سے مرکزی کابینہ کی منظوری لی گئی اور مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری نے مرکزی کابینہ سے حلف وفاداری لیا۔جس کے بعد مرکز کی طرف سے بنایا گیا سالانہ پروگرام ورکنگ کونسل میں پیش کیا گیا اور ورکنگ کونسل کی طرف سے منظور کیا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

اجلاس کے دوسرے روز نمازِ فجر کا اھتمام کیا گیا جس کے بعد دوسرے روز سیکریٹری سرپرست کونسل اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محترم انجینئر غلام رضا جعفری صاحب کا لیکچر کروایا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے آئین ساز اور پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کی خدمت میں آئین میں ترامیم کے لئے آئین پیش کیا گیا جس میں پوری ورکنگ کونسل کی منظوری کے بعد آئین میں ترامیم کی گئی۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

آخر میں مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری نے آئے ہوئے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور دعائے امامِ زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد + رپورٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .