۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان

حوزہ / اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان حسينی فاؤنڈيشن سجاديه ٹرسٹ (کینیڈا) کی طرف سے اور حجۃ الاسلام والمسلمین آغا حيدر علي جوادی صاحب کی زیرِ نگرانی سندھ بھر میں برساتوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ضلع دادو ميں بھی اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے رضاکار اور اصغری مجاھد متاثرہ شدّہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل میں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سندھ کی تحصيل دادو کے يونٹ وليج مزار خان پنهور میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو اللہ بچایو انقلابی صاحب، ڈويژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب، ضلع صدر دادو 1 مشعيب احمد اصغری صاحب، تعلقہ صدر دادو عبدالغنی بوزدار صاحب، یونٹ صدر ولیج مزار خان پنہور محمد سلیم پنہور صاحب کی قیادت میں ٹینٹ، کمبل اور سردیوں سے بچنے کے لیے مختلف اشیاء ضروريات سیلاب اور برسات سے متاثره شدّه خاندانوں میں تقسيم کی گئيں۔

اصغریہ آرگنائيزشن پاکستان کے رضاکار ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .