حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 19 نومبر 2022ء کو بعنوان کردار سازی سکرنڈ سٹی، نوابشاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ سندھ، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجینئرنگ نواب شاہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، ماتلی، میرپور خاص، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، رانیپور، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق کنونشن میں موضوعاتی دروس، تعلیمی اداروں، اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی پیش کی گئی اور سال "کردار سازی 2022-23ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس میں تمام اراکین مرکزی جنرل کونسل نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے محترم عاطف مہدی سیال نئے سال کے میر کارواں منتخب ہوئے۔
20 نومبر 2022ء بروز اتوار کو جلسہ عام بعنوان یوم امام حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا۔ جس میں جید علمائے کرام، دانشور حضرات کے خطابات کے ساتھ ساتھ نئے مرکزی صدر کا اعلان بزرگ عالم دین حجة الاسلام مولانا مختار احمد امامی صاحب نے کیا۔ کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کیا۔ جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے مولانا مختار احمد امامی نے حلف لیا۔