۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ نو منتخب مرکزی صدر: اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، آئندہ سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52 واںتین روزہ قرآن و اہل بیت کنونشن جامعہ المصطفیٰ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی نشست میں حسن عارف کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا ۔ مرکزی صدر کے لئے حسن عارف اور محمد شہریار کے نام مرکزی مجلس عمومی کے سامنے پیش کیے گئے۔ملک بھر سے آئے ارکان مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری سے حسن عارف کو منتخب کرلیا۔

نئے میر کارواں کا اعلان ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں نے "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے" کے فلک شکاف نعرے لگائے۔رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس ریئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔ اپنے
خطاب میں نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح اور بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم کاز کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے۔بعدازاں کنونشن کے شرکا نے جی پی او چوک سے اسمبلی ہال تک حمایت فلسطین ریلی کا انعقاد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .