۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء (س) کی سیرتِ طیبہ ہم سب کیلئے نمونۂ عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت ٹھل سٹی میں عبد المجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ زہد و تقویٰ علم و عرفان عفت و عصمت، صداقت و شجاعت سمیت اعلیٰ انسانی اقدار میں شبیہ رسول تھیں۔

سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء (س) کی سیرتِ ہم سب کیلئے نمونۂ عمل ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ آپ نے دین اسلام اور امت مسلمہ میں آنے والے انحراف کا سد باب کیا اور اپنی شہادت اور مظلومیت کے ذریعے اپنے مؤقف کی صداقت کو دنیا پر آشکار کیا۔

سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء (س) کی سیرتِ ہم سب کیلئے نمونۂ عمل ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ مغرب زبردستی اپنی عریاں ثقافت کو اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حجاب اور حیاء کے خلاف مظاہرین کو مکمل طور پر عالمی استکباری قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی پر حملہ آور ہیں۔ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین ثقافتی شب خون کا مقابلہ سیرت زہراء سے کریں۔

سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء (س) کی سیرتِ ہم سب کیلئے نمونۂ عمل ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی

ابزارک تصویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .