۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا علی رضوی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں، عوام کے مفادات سے متصادم کوئی بھی اقدام قبول نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکردو یادگار شہداء چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور ضرورت پڑی تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے بھی لیں گے۔ دوسری جماعتوں کو بھی اپنے نمائندوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ جب تک تمام جماعتیں مل کر حکمت عملی نہیں بنائیں گی، تب تک خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور عوام کے مسائل فوری حل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .