منگل 21 مارچ 2023 - 23:17
گلگت بلتستان؛ حکومت ہیلتھ ورکرز کے مسائل فوری طور پر حل کرے، آقا سید باقر حسینی

حوزه/ انجمن امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے حوالے سے انجمن امامیہ گلگت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس پر اب تک عملدار نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے حوالے سے انجمن امامیہ گلگت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس پر اب تک عملدار نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس معاہدے پر فوری عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹھکیدار ایسوسی ایشن کے احتجاج کی بھی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جی بی اور وفاقی حکومت سے ان کے جائز حقوق کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ سید باقر حسینی نے موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کو منظور کر کے فوری طور پر فنڈز ریلیز کر کے تمام پراجیکٹس کو بر وقت مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ مزدور طبقہ بھی اس کمر توڑ مہنگائی میں مشکلات سے باہر آ سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha