۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ پنجاب کا پسماندہ ضلع راجن پور غربت اور افلاس کی مجسم تصویر ہے عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ بلوچستان اور راجن پور کو بھی ترقی میں اسلام آباد کے برابر لایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ضلع راجن پور کے گاؤں شمس آباد پہنچے اور گاؤں کے مؤمنین اور متاثرینِ سیلاب سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے موسم سرما کے پیش نظر، غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔

ملک پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے یہاں سےکرپٹ اور بدکردار حکمرانوں کا صفایا ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو کمبل اور گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہے ہم سب کو چاہیئے کہ حسب توفیق و حسب استطاعت معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کریں۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو نا عوام سے کوئی ہمدردی ہے اور نا ہی عوام کی تکلیفوں کا احساس ہے۔ اقتدارِ کے حریص ہمارے حکمرانوں کو عوام سے فقط ایک دن غرض ہوتی ہے اور وہ ہے الیکشن کا دن ۔ ایسے خود غرض حکمران ملکی عوام اور خزانے پر بوجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پسماندہ ضلع راجن پور غربت اور افلاس کی مجسم تصویر ہے عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ بلوچستان اور راجن پور کو بھی ترقی میں اسلام آباد کے برابر لایا جائے۔ وطن عزیز پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے یہاں کرپٹ اور بدکردار حکمرانوں کی جگہ صالحین کی حکومت ضروری ہے۔

ملک پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے یہاں سےکرپٹ اور بدکردار حکمرانوں کا صفایا ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .