حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد وحدت حجة الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کے مطابق ضلع کچھی بولان بلوچستان پاکستان میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اجلاس کی نگرانی مجلس وحدت مسلمین ضلع کچھی بولان کے صدر سید انور علی شاہ دوپاسی نے کی، جبکہ مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی اور دیگر کارکنوں نے مقام معظم رہبری کی کتاب استفتاء کا مطالعہ کیا۔
اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولاناذوالفقارعلی سعیدی نے MWM ضلع بولان کے کارکنوں کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی باقاعدہ اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسٹڈی سرکل میں مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے نائب صدر سید مشتاق شاہ دوپاسی، استاد پریا خان بلیدی، استاد محمدجمعہ اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔