۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حاج علی‌اکبری و شهید مولوی عبدالواحد ریگی

حوزہ / ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ اطلاعات نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ صوبۂ سیستان و بلوچستان کے ادارۂ اطلاعات میں امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی دن رات کوششوں سے مولوی عبدالواحد ریگی کے تین اصلی قاتلوں کا سراغ لگا کر سیکورٹی فورسز کے تعاون سے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر مولوی عبدالواحد ریگی (شہید) کو قتل کرنے کے بعد ملک سے فرار کرنا چاہتے تھے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھے امام زمان (عجل) کے گمنام سپاہیوں کے ہاتھ لگ گئے۔ (مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی)

یاد رہے کہ ایران کے شہر خاش میں مسجد امام حسین (ع) کے امام جمعہ اور صوبۂ سیستان و بلوچستان کے نامور اہل سنت عالم دین کو جمعرات 7 دسمبر 2022ء کو اغوا کیا گیا اور جمعے کے دن شہر خاش کی ایک غیرمعروف روڈ سے ان کی لاش ملی۔ ان کے سر پر تین گولیوں کے نشانات موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .