۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انصار اللہ یمن

حوزہ/ تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے خبردار کیا ہے اگر امریکہ نے ریاض کی حمایت کرتا رہا تو واشنگٹن کے مفادات یمنی افواج کا نشانہ بنیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالوہاب المحبشی نے آج جمعرات کی شام اس بات پر تاکید کی کہ امریکہ یمنی عوام پر جارحیت اور ظلم جاری رکھے ہوئے ہے۔

المحبشی نے المسیرہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن کے خلاف جارحیت میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے پر آمادہ نہیں ہے لیکن اس کے با وجود اس نے گزشتہ انتخابات میں خود کو امن کے کبوتر کے طور پر متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذکورہ انتخابات میں امریکہ نے دعویٰ کیا کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت کو روکنا چاہتا ہے اور کہا: آج یہ بات واضح ہے کہ یہ ملک جنگ کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور سعودی جرائم کا ساتھ دے رہا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا: بائیڈن حکومت امریکی قوم اور دنیا سے جھوٹ بول رہی ہے۔ کیونکہ یہ یمن کے خلاف جارحیت کو روکنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف ہے، امریکی حکومتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، کیونکہ انہیں امن اور انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایک دہشتگرد حکومت ہے، یمن کے خلاف اگر امریکہ حمایت کرتا رہا تو اریکی مفادات یمن کے نشانت پر ہوں گے۔

المحبشی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ظالمین کا اندازہ بالکل غلط ہے کہ یمنی قوم اس ظلم کے سامنے ہتھیار نڈال دے گی، کہا: اگر امریکہ براہ راست مداخلت کرتا ہے تو ہماری مسلح افواج ہر لمحہ حملے سے نمٹنے اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .