۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی السنیدار

حوزہ/ ایک یمنی خاتون کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئی، جو امریکی سعودی اتحاد کی جارحانہ جنگ کی وجہ سے اپنے ملک میں افراتفری کے حالات پیدا ہونے پر انٹرویو کے دوران اچانک رو پڑی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمنی صارف "علی السنیدار" نے ٹویٹر پر یمنی خاتون کی ایک ویڈیو شائع کی ۔ اس ویڈیو میں خاتون جنگ کی وجہ سے یمن میں روزی روٹی کی افراتفری اور اقتصادی پریشانی کے بارے میں شکایت کر رہی ہے ۔

اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے خاندان اور اپنے بیمار شوہر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔ لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اسے اپنے خاندان کے اخراجات پورے کرنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔

اس یمنی خاتون کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اسے اپنے اور اپنے خاندان کے گزارے کے لیے مناسب ملازمت نہیں مل سکی۔

اس یمنی خاتون کے الفاظ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، اس ویڈیو کے نیچے ایک صارف نے لکھا کہ ’بن سلمان ریاض میں ڈانس اور گانے کی پارٹی کر رہے ہیں اور یمن کے لوگ اس کے ایڈونچر میں اس قدر گرفتار ہیں، افسوس! یہ یمنی خاتون بن سلمان کا گریبان ضرور پکڑے گی!

اس یمنی خاتون کے آنسو بن سلمان کا گریبان ضرور پکڑیں گے!

حوزہ نیوز ایجنسی/س۔ل۔ع

تبصرہ ارسال

You are replying to: .