۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آغا سید حسن

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العمری اور ان کے فرزندان کی گرفتاری اور موصوفان پر غیر انسانی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سعودی عربیہ کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العمری اور ان کے فرزندان کی گرفتاری اور موصوفان پر غیر انسانی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

موصوفان پر غیر انسانی تشدد کے خلاف آغا سید حسن الموسوی کا شدید رد عمل

آغا صاحب نے سعودی عربیہ میں مسلکی اقلیتوں کے خلاف حکومت آل سعود کی جارحانہ کاروائیوں کو عالم اسلام کے لئے باعث تشویش اور لمحہ فکریہ قرار دیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ سعودی عربیہ مسلکی اقلیتوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ سرزمین بن چکی ہے جہاں مسلکی اقلیتوں کے تمام انسانی حقوق سلب کر دئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی برادریوں پر ظلم و تشدد حکومت آل سعود کی ایک دیرینہ پالیسی ہے حکومت آل سعود ابتدا سے ہی حجاز مقدس میں غیر وہابی مسالک کے وجود کو مٹانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے تاہم شیعہ مسلمان سب سے زیادہ مظالم کا سامنا کر رہے ہیں جن کے علماے دین اور اکابرین پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے گردن زنی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو تین دہائیوں میں حکومت آل سعود نے ہزاروں شیعہ سنی افراد اور درجنوں علماے دین کو شہید کر ڈالا جس پر نہ ہی عالم اسلام اور نہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کوئی صدائے احتجاج بلند کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .