۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کاظم العمری

حوزہ؍میڈیا ذرائع نے سعودی عرب کے ایک سرکردہ شیعہ عالم کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کے شیعوں کے خلاف اپنے سخت اقدامات کے تسلسل میں مدینہ منورہ کے شیعہ رہنما شیخ کاظم العمری کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نومبر کے آخر میں سعودی حکومت نے اس ممتاز سعودی شیعہ عالم کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا تھا۔

شیخ کاظم العمری علامہ محمد العمری کے بیٹے ہیں اور ان کا شمار سعودی عرب اور مدینہ کی ممتاز مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے۔

شیخ کاظم العمری کو 11 اگست 2009 کو مدینہ منورہ شہر میں ان کے والد کے فارم پر سعودی فوج کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جو ایک مذہبی مرکز ہے اور جہاں ان کا دفتر اور مسجد بھی واقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بہت سے سنی اور شیعہ علماء اور سیاسی، قانونی اور سماجی کارکن سعودی حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .