حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت کرنے کے مقصد سے ارجنٹینا کے شہر سانتا کلارا ڈیل مار کی ایک سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے شہر سانتا کلارا ڈیل مار میونسپلٹی کے حکام نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت کے لیے ایک سڑک کا نام فلسطین کے نام پر رکھا ہے۔
فلسطین کے حامیوں کے ایک گروپ نے قطر میں ورلڈ کپ کے موقع پر گزشتہ شب فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوم قوم کی حمایت کی، یاد رہے کہ 2022 ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب الخور کے البیت اسٹیڈیم میں قطر کے امیر، ورلڈ فٹ بال فیڈریشن، فیفا کے صدر کے علاوہ خطے کے کئی عرب ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی جیسے لوگوں نے شرکت کی،تقریب روایتی عربی لباس پہنے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ اونٹوں کے قافلوں کی نمائش سے شروع ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور صیہونی صحافیوں کے درمیان تصادم ایک بار پھر سوشل نیٹ میڈیا کا موضوع بن گیا جہاں کچھ افراد نے دوحہ میں صیہونی حکومت کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر کے سامنے "اسرائیلیو، نکل جاؤ" کے نعرے لگائے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ اس جعلی حکومت کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں اور اس سلسلہ میں عرب اقوام اور دنیا کی آزاد قوموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔