۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین حادثہ

حوزہ/ غزہ کی پٹی کے شمال میں گھر میں زبردست آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں واقع ایک عمارت میں اچانک دھماکے کے باعث ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے فلسطین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت 21 افراد اسی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز جبالیہ میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، غزہ کے سول ڈیفنس یونٹ نے ایک بیان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 بتائی ہے۔ جبالیہ میں انڈونیشیا کے اسپتال کے سربراہ صالح ابو لیلیٰ نے بتایا کہ اب تک کم از کم سات بچوں کی لاشیں اسپتال پہنچی ہیں۔تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فلسطین میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 9 بچوں سمیت 21 افراد جھلس کر جاں بحق

سول ڈیفنس یونٹ کے ترجمان نے بھی گھر میں ایندھن ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں عمارت میں آگ لگنا ایک قومی سانحہ ہے۔ ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس نے جمعہ کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پرچم آدھے جھکے رہیں گے اور متاثرین کے لواحقین کو ان کے دکھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .