۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فلسطین

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح الخلیل کے شمال میں بیت امیر محلے پر حملہ کر دیا، جس سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس جھڑپ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور زہریلی گیس کے گولوں سے 22 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 22 فلسطینیوں میں سے نو کو گولیاں لگی ہیں۔ ان میں مفید خلیل نامی نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

خلیل منگل کی صبح الخلیل شہر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی افواج کی جانب سے سیکڑوں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمت میں تیزی آگئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .