۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرائیل

حوزہ/ صہیونی آرمی ریڈیو نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں دو بم دھماکے کا اعلان کیا ہے جس میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آرمی ریڈیو نے مقبوضہ شہر بیت المقدس کے مغرب میں ایک بس اسٹیشن پر دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "شہاب" کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ ان زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

صیہونی غاصب حکومت کی فوجیں بیت المقدس کے بس اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد چوکس ہیں، اسی دوران عبرانی زبان کا میڈیا مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع راموٹ اسٹریٹ میں دوسرے دھماکے کی خبر دیاہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔

عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے بھی ان دو دھماکوں کے بارے میں لکھا: مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے دو دھماکوں میں 18 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے ایک گھنٹے بعد عبرانی میڈیا نے قابض حکومت کے آرمی ریڈیو کے حوالے سے بتایا کہ ایک شہری شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ 17 زخمیوں میں سے دو کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .