۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے شہر ایزہ اور اصفہان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایران کے شہر ایزہ اور اصفہان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللّه الرحمن الرحیم

بدقسمتی سے حالیہ دنوں میں ہم نے بعض استکباری افراد کے ہاتھوں اپنے کئی ہم وطنوں کی شہادت کے افسوسناک واقعات دیکھے ہیں۔ بلاشبہ ایزہ، اصفہان اور بعض دوسرے شہروں میں ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات نے ہمارے دشمنوں امریکہ، اسرائیل، جرمنی، فرانس، سعودی عرب اور ان سے متحدہ کچھ دوسرے چھوٹے ممالک کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جنہوں نے اپنی جاسوسی ایجنسیوں اور بے تحاشا رقوم استعمال کر کے ہمارے عوام کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے اور ہمارے ملک کے لیے مذموم منصوبے بنائے ہیں۔

ان شاء اللہ ہماری ہوشیار، بابصیرت اور شجاع قوم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گی اور ہزاروں شہداء کے خون کا نتیجہ اس انقلاب کی حفاظت کرے گی اور امام راحل رحمۃ اللہ علیہ کی افکار اور نظریات کا دفاع کرے گی اور امام کے فرمان کہ "انقلابِ اسلامی کی حفاظت واجب ہے" پر توجہ اور لبیک کہے گی۔

حکام کے لیے ضروری ہے کہ وہ مظاہرین کے جائز مطالبات پر توجہ دیں اور مظاہرین اور فسادیوں میں فرق کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں اور فساد کرنے والوں، دہشت گردوں اور عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ فیصلہ کن طور پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

عوام کے معاشی مسائل کا حل حکام کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان لوگوں کی خدمت کو تیز کرنا چاہیے اور عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے دشمن کی دراندازی کا سدِباب کرنا چاہیے۔

میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ سب کی توفیقاتِ خیر میں اضافہ فرمائے۔

حسین نوری ہمدانی

18 نومبر 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .