۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
عباس کعبی

حوزہ/ آیۃ اللہ کعبی نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے گزشتہ چند سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ، پستی اور بلندی، سازشوں اور بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کیا ہے اور انقلاب اسلامی دشمنوں کے منصوبوں کے مقابل مضبوط ہوا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کمزور ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ خوزستان کی نمائندے آیت اللہ عباس کعبی نے کہا: ’انقلاب اسلامی‘ رسول خداؐ کی تحریک، غدیر کے پیغام کی توسیع اور مکتب عاشورا کی توسیع کا نام ہے، جو حضرت حجت بن الحسن العسکری ارواحنا فداہ کی حقیقی توقعات کی راہ پر گامزن ہے۔ ایران میں مکتب اہل بیت علیہم السلام پر مبنی دین محمدی کا چمکتا ہوا سورج طلوع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جانشین کی حیثیت سے امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ نے پرچم اسلام کو بلند کیا، صدر اسلام کی عوام کے بجائے ایران کی عوام نے پوری دنیا میں خالص اسلام کی لہر دوڑا دی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے گزشتہ چند سالوں میں بہت سے اتار چڑھاؤ، پستی اور بلندی، سازشوں اور بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کیا ہے اور انقلاب اسلامی دشمنوں کے منصوبوں کے مقابل مضبوط ہوا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کمزور ہوئے ہیں۔ ایران نے پورے خطے میں اسٹریٹجک توسیع پائی اور ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت بن گیا۔

حوزہ علمیہ کے پروفیسر نے مزید کہا:انقلاب اسلامی جاری رہے گا اور ایرانی عوام اس انقلاب اور پرچم کو اس کے حقیقی وارث صاحب الامر حجت بن الحسن العسکری ارواحنا فداہ کے حوالے کرے گا۔

انہوں نے کہا: ایران میں آج جو فساد اور انتشار پایا جا رہا ہے، اس کے پس پیچھے امریکہ، صیہونی حکومت ، انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب جیسے شیطانی استکبار کی سازشیں ہیں جس نے ایران کے خلاف مشترکہ عالمی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 16:51 - 2022/11/21
    0 0
    خدایا خدایا تا انقلاب مھدی خامنہ ای راہ نگہدار۔ انقلاب اسلامی حکومت اسلامی ۔۔ ولایت فقیہ راہ روز افزوں استحکام پاٸیداری علمی ترقياتی صنعتی و حرفتی ترقی ساسی استحکام امن و سکون جامعہ عطا ھو ۔۔ تمام استعماری سازشوں کو نا کام بنادے۔