۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
قدردانی رئیس‌جمهور از آیت‌الله العظمی سبحانی

حوزہ/ ایرانی صدر نے ایک خط میں آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی کی جانب سے 30 جلدوں پر مشتمل تفسیر کی کتاب ہدیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ایک خط میں، آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی کی جانب سے ان کی تالیف کردہ چند جلدوں پر مشتمل تفسیر کے ہدیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

خط کا متن کچھ اس طرح سے ہے:

مرجعِ عالی‌قدر حضرت آیت الله سبحانی(دامت برکاته)
سلام علیکم و تحیات وافره

حضرتعالی کا نفیس اور فاخر ہدیہ 30 جلدوں پر مشتمل تفسیر کا مجموعہ «منیة الطالبین فی تفسیر القرآن المبین» دریافت کیا۔ یقیناً یہ لازوال خزانہ، آپ کی انتھک محنت، بصیرت اور مجاہدانہ کاوشوں کا مظہر ہے، جو کہ مجھ سمیت تمام محققین اور قرآنی علماء کیلئے ایک گراں بہا اور قیمتی وسیلہ ہوگا۔

بارگاہِ الٰہی میں اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج میں توفیقات الٰہی کے ساتھ سعادت و سلامتی اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ یہ خط آیۃ اللہ العظمی سبحانی کی خدمت میں، ایرانی حکومت اور علماء کے مواصلاتی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج ابوالقاسم نے پیش کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سبحانی نے اس سے قبل اپنی تالیف کردہ 30 جلدوں پر مشتمل تفسیر کے مجموعہ کو ایرانی صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو ہدیہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .