حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر جمہوریہ اسلامی ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آیت اللہ جعفر سبحانی کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
حضرت آیتالله العظمی سبحانی (دامت برکاته)
سلام علیکم
جنابعالی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔
میں اس مصیبت پر جنابعالی اور آپ کے خاندانِ مکرم کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور خدائے رحمان کی بارگاہ میں مرحوم مومنہ کے لئے رحمت واسعہ اور حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا جوار نصیب ہونے کا طلبگار ہوں۔
خداوند متعال پسماندگان، جنابعالی اورفرزندان محترم کو صبر و اجر عطا فرمائے اور جنابعالی کو صحت و سلامتی اور طول عمر عطا فرمائے۔
سید ابراهیم رئیسی
صدر جمہوریہ اسلامی ایران