منگل 24 جنوری 2023 - 08:08
دشمن عوام کو ناامید کرنے کیلئے کسی بھی سازش سے گریز نہیں کرتا

حوزه/ مشرقی آذربائیجان ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے عاشورا یونٹ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ آج دشمن اپنی پوری طاقت سے عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے خلاف اکسانے کیلئے کوشش کر رہا ہے اور دشمن اپنے ناپاک منصوبوں کے حصول کیلئے کسی بھی سازش سے گریز نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرحیم نجفقلی زادہ سرائی نے آج تبریز ایران میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے عاشورا یونٹ کے جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی پوری تاریخ میں، سپاہ پاسدارانِ انقلاب سرگرمیاں بے نظیر رہی ہیں۔ سپاہ کی مختلف میدانوں میں موجودگی دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا اور دوستوں کیلئے امید کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبد الرحیم نے کہا کہ آج جہاد تبیین فرض ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو اس معاملے پر توجہ دینی چاہیئے، کسی بھی معاملے سے اجتناب ایک مہلک زہر ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن اپنی پوری طاقت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے عوام کو ناامید کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور دشمن اپنے ناپاک منصوبوں کے حصول کیلئے کسی بھی سازش سے گریز نہیں کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .