۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
امریکہ

حوزہ/ کچھ امریکی بینکوں نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نام نہاد سپر پاور امریکہ جو دوسرے ممالک بالخصوص ایران کو معاشی دلدل میں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا اب خود اسی دلدل میں دھنس رہا ہے اور اس کی معاشی حالت اس قدر مخدوش ہو چکی ہے کہ ہزاروں امریکی بینکوں نے اپنے ملازمین کو باہر نکالنا شروع کر دیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معاشی صورتحال کی خرابی کے بعد امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کو باہر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے بینکوں پر اخراجات میں کمی کا دباؤ ہے، اس لیے امریکی بینکنگ سیکٹر کی جانب سے حالیہ برسوں میں بھرتی کیے گئے لاکھوں افراد کو باہر کرنے کی توقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل کورونا وبا کے دوران برطرفی سے بچ جانے والے کارکن بھی اس لہر سے متاثر ہوں گے۔ کچھ امریکی بینکوں نے بھی 15000 سے زائد ملازمین کو باہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .