۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعه مدرسین

حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسوی میگزین کی اشاعت میں ملوث عدالت، معنویت اور ثقافت دشمن حکومت جان لے کہ وہ خود ساختہ فسادات کی دلدل میں غرق ہو جائے گی اور یہ فسادات، شیطان کی پیروی اور غلامی کرنے والوں کے خاتمے کا باعث ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسوی میگزین کے توہین آمیز اقدام پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری مذمتی بیان کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

اگر چہ مغرب اور سیکولر حکومتیں انسانی حقوق اور آزادی کا دعویٰ کرتی ہیں، لیکن حقیقت میں ان کے نزدیک ان دونوں اقدار اور نعروں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ ان نعروں کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بطور آلہ استعمال کرتی ہیں۔

مغربی طرزِ زندگی میں، دین و مذہب کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور دین و مذہب کی جگہ شہوت پرستی اور انسان دشمن خواہشات نفسانی کو اہمیت حاصل ہے۔ عقل و خرد کے دعویداروں نے حقیقی آزادی کو توہین مذہب اور مسلمانوں کے مقدسات کی جسارت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے خدا اور فطرت کے خلاف قیام کئے ہوئے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں اقدار الٰہی جیسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں جسارت کرنے والے فرانسوی جریدے کی بے ہودہ اشاعت کا انسانیت، مذہب اور اخلاق مخالف عمل سے واضح ہوتا ہے کہ آج آزادی بیان حقیقت کو دبانے کا ایک آلہ بن چکا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، فرانسوی جریدے کے حالیہ انسانیت، معنویت، انصاف مخالف عمل اور انسانی حقوق کے حقیقی علمبردار مقام عظمیٰ ولایت کی شان میں جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ملک کے سفارتی اور ثقافتی اداروں کے سربراہان سے بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ثقافت مخالف اس اقدام کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے حق طلبان کی صدائے احتجاج کو دنیا والوں تک پہنچائیں۔

رہبر معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دنیا کے آزادی پسند اور حقوق کے متلاشیوں کی نظر میں عزیز اور محترم ہیں، لہٰذا ان کی شان میں جسارت و توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .