۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
image-20230116171543-1.png

حوزه/ استاد حوزه علمیہ قم نے کہا: ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے ولایت کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے ایک روشن راستہ اور بلند مقصد کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس وعدے پر زندگی کے آخری دم تک ثابت قدم اور قائم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزه علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی نے حوزہ نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو میں، نظام جمہوری اسلامی ایران اور انقلاب کے خلاف استکباری محاذ کے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی آیات، انبیائے الٰہی اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی تاریخ کا مطالعہ، الہی پیشواؤں پر کفار، مشرکین اور معاندین کے حملوں کی وجہ اور شکل کو واضح طور پر بیان کرتا ہے۔ خدا کے نمائندوں سے دشمنی، بغض اور توحید کی مخالفت ہمیشہ سے ان کے مذموم عزائم میں شامل رہی ہے اور ان کا مقصد حق کے نور کو بجھانے اور حق کے محور کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کفار کی مذموم کوششوں کے خلاف فرماتا ہے: «الَّذینَ کَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبیلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمالَهُمْ». خداوند؛ دشمن کفار اور خدا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے منصوبوں اور اہداف کو ناکام بناتا ہے اور انہیں شکست دیتا ہے۔

استادِ حوزه نے کہا: انقلابِ اسلامی کی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ جب بھی دشمنوں کو ملت اسلامیہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کے خلاف ان کی سازشوں میں شکست ہوئی ہے تو انہوں نے کفار اور استکبار کے انہی شیطانی اعمال کو مختلف طریقوں سے دہرایا ہے اور اپنی ناکامیوں کو اس طرح سے ظاہر کیا ہے اور درحقیقت ایسی حرکتیں دشمن کے خلاف محور حق کی درست مقاومت کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے کہا: یقیناً اسلامی ایران کے دشمنوں نے اپنے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے میں الہی قیادت کے بے بدیل کردار کو ایرانی قوم اور دنیا کے آزادی پسند انسانوں کی فتح کے اہم ترین عنصر کے طور پر دیکھا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے منحوس چہرے سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ منافقت اور بے شرمی کے ساتھ اپنی زبان اور قلم کا استعمال کر رہے ہیں، یقیناً یہ ایک بیہودہ کام ہے اور اللہ تعالٰی کے وعدوں کے مطابق انہیں اس سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

استادِ حوزه نے کہا: ہمارا عقیدہ ہے کہ حق محور، ہمیشہ ظالموں اور ستمگروں کی سازشوں کو خاک میں ملاتا رہا ہے اور یہ دنیا میں روز بروز مقبول ہو رہا ہے اور دشمنوں کو ہمیشہ کی طرح مزید شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا: ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے ولایت کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے ایک روشن راستہ اور بلند مقصد کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس وعدے پر زندگی کے آخری دم تک ثابت قدم اور قائم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .