۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قم المقدسہ میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سید ہاشم الحیدری، علامہ شفقت شیرازی و دیگر نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی اور ان کی شخصیت پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق رہبر جنبش عراق، مجاہد خطیب حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے جبہہ مقاومت اور دشمنان اسلام کے موضو ع پر گفتگو کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سید شیدا حسین جعفری و مسؤل آفس و مسؤل شعبہ فرهنگی حجت الاسلام رضوانی اور مسؤل محترم ارتباطات حجت الاسلام جناب اسکندری علی حیدری و حجت الاسلام آقای احسان دانش ڈپٹی جنرل سیکرٹری و مسؤل تربیتی حجت الاسلام عمران انجینئر سمیت حوزہ علمیہ قم کی برجستہ شخصیات اور طلاب عزیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .