حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہے، حجۃ الاسلام سید بضاعت حسین رضوی نے فرانسیسی جریدہ شارلی ہیبڈو کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
سوره :صف آیت ۸
لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (پھونکوں) سے بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کامل کرکے رہے گا اگرچہ کافر لوگ ناپسند ہی کریں
مرجعیت عظمیٰ کی توہین ، استعماری طاقتوں کے آلۂ کار افراد کے لے کوئی نئ بات نہیں ہے بلکہ وقتاً فوقتا اس قسم کی خباثت منظر عام پر آتی رہتی ہے اور اس طرح کی حرکتیں حکمرانوں کے ذہنی عدم توازن اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے اور یہ بھی صاف واضح ہے کہ اس طرح کا قبیح عمل ایک باکمال اور با وقار ملک کے عزیز اور بیباک رہبر عظیم الشان سے بعض و حسد کا نتیجہ ہے
در اصل موجودہ دور میں ہمارے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی بصیرت اور حکمت عملی کا اعتراف دوست کیا دشمن بھی کر رہے ہیں۔ دشمن نے خود یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ایک معمولی سے مکان میں ساکن عبا قبا میں ملبس ایک سادہ مزاج رکھنے والے روحانی اور نورانی شیعہ عالم دین نے لاکھوں بندشوں کے باوجود استعمار کے اُن منصوبوں پر کس طرح پانی پھیر دیا، جنہیں بنانے میں استعماری طاقتوں نے کئی سال اپنا وقت اور سرمایہ دونوں صرف کیا تھا اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کچھ نام نہاد مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں کو اپنا مہرا اور آلۂ کار بنایا تھا اور ایران میں بی حجابی جیسی بے غیرتی کو ترویج دینا چاہتے تھے لیکن الحمد اللہ شاہ چراغ کے شہیدوں کے خون کے دھاروں نے اس فتنہ کو بہا دیا-
ظاہر ہے ایران میں ان کے منصوبوں کو آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی بصیرت اور روحانی طاقت نے بالکل نقش بر آب کر دیا اور اُن کے شرّ کو اُنہیں کی طرف کس خوبصورتی سے پلٹا دیا۔ لہٰذا اس صورتحال کے بعد سے استعماری طاقتیں اور اُن کے سارے مہرے ، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی شکست فاحش پر پردہ ڈالنے کے لئے یا تو ولی فقیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور اُن کی کردار کشی کی سعی لا حاصل کرتے ہیں اور تو کبھی عراق کی روح و جانِ مرجعیت حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کو حملوں کی آماجگاہ قرار دیتے ہیں۔
ابھی حال میں ہی فرانسیسی میگزین میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا کارٹون بناکر اُن کی توہین کرنا بھی اُنہیں حملوں کا ایک نمونہ ہے۔
ہم طلاب حوزہ علمیہ قم، اس پست اور قبیح عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس میگزین کے ایڈیٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس کارٹون کو اپنی میگزین کے صفحہ سے محو کرکے اس نازیبا حرکت کی اعلانیہ طور پر معافی مانگے اور اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ آئندہ اس قسم کے عمل کی ہرگز تکرار نہ ہوگی ورنہ ہم عاشقان و عقیدت مندان مرجعیت بالخصوص ولی فقیہ آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ، بین الاقوامی عدلیہ میں اس اخبار کے خلاف اپنے ایک عظیم مذہبی رہنما کی توہین کے حوالہ سے مقدمہ دائر کریں گے۔ اس کے علاوہ ایسے بیہودہ افراد کو یہ جان لینا چاہیئے کہ مرجعیت ہمارے لئے خط سرخ ہے جس سے عبور کی اجازت ہم ہرگز کسی کو نہیں دے سکتے اور یہ بھی واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں بے شمار افراد آیۃ اللہ العظمیٰ السید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی تقلید کرتے ہیں لہٰذا اُن کے مرجع تقلید کی توہین کو وہ اپنی اہانت شمار کرتے ہیں لہٰذا یہ تمام افراد اس نازیبا حرکت کا شدید مواخذہ کریں گے۔
اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ ہمارے مراجع بالخصوص رہبر معظم کو طول عمر عطا فرما نیز حاسدین کے شر سے محفوظ فرما۔آمین
![استعمار کی خباثت پھر سے ہوئی ظاہر: حجۃ الاسلام سید بضاعت رضوی استعمار کی خباثت پھر سے ہوئی ظاہر: حجۃ الاسلام سید بضاعت رضوی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/11/05/4/1040183.jpg)
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید بضاعت حسین رضوی نے فرانسیسی جریدہ شارلی ہیبڈو کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا۔
-
فراسیسی جریدہ’چارلی ہیبڈو‘ میں ہتک آمیز تصاویر کی اشاعت قابل مذمت ہے: یمنی دار الحکومت
حوزہ/ یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت خارجہ نے رہبر معظم کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چارلی ہیبڈو کی طرف سے ہتک آمیز تصاویر کی…
-
آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ:
اسلامک کونسل آران و بیدگل کی فرانسیسی میگزین کی طرف سے شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت
حوزہ / ایران کے شہر آران و بیدگل میں اسلامک کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین کی طرف سے شیعہ مرجعیت کی توہین کی مذمت کی ہے۔
-
"چارلی ہیبڈو اپنے قیام سے اب تک" کے عنوان سے قم میں اجلاس کے انعقاد کا اعلان
حوزہ / ایران کے شہر میں قم میں "چارلی ہیبڈو اپنے قیام سے اب تک" کے عنوان سے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس بین الاقوامی شہرت یافتہ کارٹونسٹ سید مسعود شجاعی طباطبائی…
-
صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ:
چارلی ہیبڈو آسمانی مذاہب کی توہین کی شرمناک تاریخ رکھتا ہے
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے حوزہ اور یونیورسٹی کی خواتین اساتید اور طالبات کے اجتماع میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے…
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:انٹرنیٹ کے ذریعے خط و کتابت یا چیٹنگ کے بارے میں سوالات
حوزہ؍خاتون کے لیے جن امور میں براہ راست کسی اجنبی مرد سے رابطہ رکھنا جائز نہیں ہے ان میں بغیر کسی فرق کے خط و کتابت و چیٹنگ کے ذریعے بھی جائز نہیں ہے،…
-
علامہ امین شہیدی:
مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین جہد العاجز ہے
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین کو جہد العاجز قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:انٹر نیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
حوزہ؍اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ دو لوگ ڈائریکٹ انٹر نیٹ کے ذریعے فروخت کرتے ہیں تو اسمیں کوئی حرج نہیں ہے اور معاملہ صحیح ہے۔
-
شکست خوردہ دشمن کی انسانیت سے گری حرکت
حوزہ/ ہمیں پورا یقین ہے کہ شکست خوردہ دشمن اس حیلہ میں بھی کامیاب نہیں ہوپائے گا قدرت نے روز اول ہی ٹھان لیا ہے: وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ…
-
ایران میں صوبۂ ہمدان کے گورنر:
قائدین انقلاب، حوزه علمیہ کی برکات میں سے ہیں
حوزہ/ ہمدان ایران کے گورنر نے حوزہ ہائے علمیہ کی عظیم برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نیز حوزہ ہائے علمیہ…
-
رہبر معظم کی موثر قیادت سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں: حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی
حوزہ/ بعض شہروں میں فسادات اور بدامنی کے دوران بعض لوگوں نے سوچا کہ نظام کا کام ختم ہو گیا ہے، لیکن ان کی یہ سوچ نہایت احمقانہ تھی، رہبر معظم کے بیانات…
-
تصاویر/ فرانسیسی میگزین کی مذمت میں شہر بروجرد میں زبردست احتجاج
حوزہ/ فرانسیسی میگزین ’’شارلی ہنبڈو‘‘ کے ذریعہ مرجعیت اور رہبر معظم کی شان گستاخی کے خلاف شہر بروجرد کی عوام نے زبردست احتجاج کیا۔
-
عالمی استکبار اپنی سازشوں کو ناکام بنانے میں مرجعیت اور ولایت فقیہ کی طاقت کو جان چکا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران اصفہان کی انتظامیہ نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم انقلاب، علمائے کرام اور مراجع دینی کی توہین پر مبنی اشاعت…
-
استادِ حوزه علمیه:
معاشرتی مسائل اور مشکلات کا حل سیرتِ معصومین (ع) میں ہے
حوزه/ استادِ حوزه علمیه قم نے کہا: حوزہ علمیہ کو تمام میدانوں میں اہل بیت (ع) کی سیرت اور طرز عمل بیان کرنا چاہیئے، کیونکہ معاشرتی تمام مسائل اور مشکلات…
-
آیت اللہ جنتی:
فرانسیسی میگزین کی اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی اشاعت ثقافتی بربریت ہے
حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے سرپرست نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شیعہ مراجع کی توہین پر مبنی اشاعت کو ثقافتی بربریت قرار…
-
حوزہ علمیہ قم و نجف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی رپورٹ
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم نجف کے درمیان تعاون اور مشارکت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم اساتذہ اور علماء کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم…
-
آج ایک بار پھر فرانس کے ایک اخبار چارلی ہپڈو Charlie Hebdo نے اپنے ایک گستاخانہ اقدام سے مسلمانان عالم کے دل مجروح کئے
حوزہ/ قرآنی ریسرچ انسٹچیوٹ کشمیر کے مدیر اعلی نے اپنے ایک ٹویٹ میں چارلی ہیبڈو اخبار کے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ مدظلہ العالی…
-
استاد حوزه علمیہ قم کی حوزه نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
انقلابِ اسلامی ایران، نظام اور عوام کے مقابل دشمنوں کی شکست یقینی ہے: حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی
حوزه/ استاد حوزه علمیہ قم نے کہا: ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے ولایت کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے ایک روشن راستہ اور بلند مقصد کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس…
-
فرانسیسی مجلہ کے شرمناک اقدام پر جامعۃ المصطفی العالمیہ کا ردعمل
حوزہ / جامعہ المصطفی العالمیہ نے بیانیہ صادر کر کے فرانسوی مجلے کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
-
فرانس کا آزادی بیان کا دوغلا پن؛ اسلام دشمنی کی کھلی اجازت جب کہ ہولوکاسٹ سے انکار جرم ہے
حوزہ/یورپ اپنی نوآبادیاتی نفسیات کے زیر اثر آج بھی بین الاقوامی اصولوں کو برتنے میں دوہرے پن کا شکار ہے۔
-
چارلی ہیبڈو کی توہین کے جواب میں؛
مراجع کرام کی توہین پر آیت اللہ جوادی آملی کا مذمتی بیان
حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے آج اپنے درسِ خارج فقہ کے اختتام پر فرانسوی میگزین کی جانب سے شائع شدہ شیعہ اور اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی مواد کی…
-
حجاب،سیاست اور اسلام
حوزہ/ کچھ برسوں سے عالمی سطح پر حجاب کو موضوع بحث بنایا جار ہا ہے اور یوں مسلم عورتوں کے جذبات سے کھیل کر اسلامی تعلیمات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی۔
آپ کا تبصرہ