۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شارلی ابدو

حوزہ / ایران کے شہر میں قم میں "چارلی ہیبڈو اپنے قیام سے اب تک" کے عنوان سے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس بین الاقوامی شہرت یافتہ کارٹونسٹ سید مسعود شجاعی طباطبائی کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میں قم میں "چارلی ہیبڈو اپنے قیام سے اب تک" کے عنوان سے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس بین الاقوامی شہرت یافتہ کارٹونسٹ سید مسعود شجاعی طباطبائی کی موجودگی میں منعقد ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ 15:00 بجے شہر قم کے بلوار غدیر، گلی نمبر 8 کے آخر پر واقع ہدایت ایجوکیشنل کمپلیکس کے زائر ہال میں میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں تمام ہنرمند و فنکار، مفکرین اور دلچسپی رکھنے والے لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔

"چارلی ہیبڈو اپنے قیام سے اب تک" کے عنوان پر یہ اجلاس صوبہ قم کے شعبۂ آرٹ، شیعہ آرٹ سینٹر، مفید انسٹی ٹیوٹ، ہدایت اسکول، ڈائریکشن آف ورچوئل اسپیس، دفتر تبلیغات اسلامی کے آرٹ اینڈ میڈیا کے امور اور صوبہ قم پریس ہاؤس کی کوششوں سے منعقد ہو رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .