۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نشریه شارلی ابدو

حوزہ / بے شک "خورشید ولایت" کے فرزندان اور "نور و حقیقت" کے مبلغین فرانسوی میگزین چارلی ہیبڈو کے توہین پر مبنی اور شرمناک فعل پر اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے رہبر و مقتدی سے تجدید بیعت کرتے ہوئے "جہاد تبیین" جیسے مقدس فریضہ پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر کے طلبہ کے جہادی گروہوں نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسوی میگزین چارلی ہیبڈو کے توسط سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رہبر کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے اور "جہاد تبیین" جیسے مقدس فریضہ پر عمل کرنے پر تاکید کی ہے۔

ان کے اس بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

«یُرِیدُونَ لِیُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ»

ایک بار پھر، ایک "فرانسیسی سیاہ خط میگزین" نے مقام معظم رہبری حفظہ اللہ کی شان میں جسارت اور توہین کی ہے اور اپنی خام خیالی میں انہوں نے جیسے "نورِ الٰہی" کو پھونکوں سے بجھانے کی کوشش کی ہے۔

ساری دنیا نے رہبر شیعیانِ جہان کے مغربی نوجوانوں کے نام لکھے گئے دانشمندانہ اور مخلصانہ خط کو مشاہدہ کیا اور اس کے برعکس اس فرانسیسی میگزین کی "توہین اور بدتمیزی" پر مبنی اشاعت نے واضح کر دیا کہ مغرب کے "آزادی"، "انسانیت" اور "حقوق بشر" کے جیسے خوبصورت الفاظ صرف دکھاوا اور ڈھنگوسلا ہیں اور ان کا حقیقت سے دور تک کا بھی کوئی ربط نہیں ہے۔

بے شک "خورشید ولایت" کے فرزندان اور "نور و حقیقت" کے مبلغین فرانسوی میگزین چارلی ہیپڈو کے توہین پر مبنی اور شرمناک فعل پر اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے رہبر و مقتدی سے تجدید بیعت کرتے ہوئے "جہاد تبیین" جیسے مقدس فریضہ پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ فانظر کیف کان عاقبة مکرهم... و العاقبة للمتقین.

والسلام علی من اتبع الهدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .