۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تبریز

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے حوزہ اور یونیورسٹی کی خواتین اساتید اور طالبات کے اجتماع میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے مرجعیت کی توہین پر سخت مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے پیر کی شام حوزہ اور یونیورسٹی کی خواتین اساتید اور طالبات کے اجتماع میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے مرجعیت کی توہین پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس استکبار اور صیہونیت سے متعلق اشاعت کی مذمت کرتے ہیں اور مرجعیتِ دینی اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ملت ایران کے مقدسات کی یہ توہین جمہوری اسلامی ایران کے مقابلے میں استکباری محاذ کی بے بسی اور ناتوانی کو ظاہر کرتی ہے اور اس طرح کے مذموم اور اوچھے ہتھکنڈوں سے انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خلاف اپنے شدید کینے اور بغض کا اظہار کیا ہے۔

امام جمعہ تبریز نے اس مضحکہ خیز اشاعت کے اقدام طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سلسلے میں فرانسیسی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ فرانسیسی میگزین پہلے سے آسمانی مذاہب اور انبیاء الہی کی توہین کی ایک شرمناک تاریخ رکھتا ہے اور فرانسوی حکومت بھی آزادیٔ اظہار کے دعوے کے بہانے خود دوسرے ممالک کے مقدسات کی توہین کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .