۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسینی

حوزہ/ بعض شہروں میں فسادات اور بدامنی کے دوران بعض لوگوں نے سوچا کہ نظام کا کام ختم ہو گیا ہے، لیکن ان کی یہ سوچ نہایت احمقانہ تھی، رہبر معظم کے بیانات نے لوگوں میں امید جگائی اور ایک بر پھر دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ’ کهگیلویه و بویراحمد‘ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے فرانس کے جریدے ’شارلی ہیبڈو‘ کے ذریعہ مرجعیت اور ولایت کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف طلباء، علماء اور عوام کے مختلف طبقوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی نے امام خمینی (رح) اور حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی سربراہی میں ہمیشہ ظالموں اور جابروں کے خلاف قیام کیا اور اس سرزمین کی جانب بڑھتے ہوئے استکبار کے ہاتھ کاٹ دئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے مزید کہا: امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد ملک کی انتظامیہ دشمنوں کے زبردست حملے کا شکار ہو گئی تھی لیکن رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی مضبوط قیادت نے دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے پوری تاریخ میں نظام اور انقلاب کے خلاف بہت سی سازشیں کی ہیں، کہا: بعض شہروں میں فسادات اور بدامنی کے دوران بعض لوگوں نے سوچا کہ نظام کا کام ختم ہو گیا ہے، لیکن ان کی یہ سوچ نہایت احمقانہ تھی، رہبر معظم کے بیانات نے لوگوں میں امید جگائی اور ایک بر پھر دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔

ایران کے صوبہ’ کهگیلویه و بویراحمد‘ میں ولی فقیہ کے نمائندے نے فرانسیسی جریدے کی جانب سے مرجعیت کی توہین اس نا معقول حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اگر تم جمہوریت پر یقین رکھتے ہو تو انسانی حقوق کا احترام کیوں نہیں کرتے؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .