حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسوی میگزین کی جانب سے مرجعیت کی توہین آمیز اقدام کی مذمت میں شہر خرم آباد کے علماء اور غیور لوگوں نے مدرسہ علمیہ کمالیہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ جس میں فرانسوی میگزین کے اس قبیح اور شرمناک اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی جلسہ میں مطالبہ کیا گیا کہ اس شرمناک اقدام میں ملوث افراد مرجعیت اور ملتِ ایران سے عذرخواہی کریں۔